بچیاں اغوامعاملہ:تفتیشی وچھاپہ مارٹیم کو1،1لاکھ جرمانہ
آئی جی اسلام آبادملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرکے رپورٹ دیں:ہائیکورٹ مشرف رسول کے لین دین تنازعہ پر2شہریوں کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنیکاحکم
اسلام آباد(نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول کے شہری کیساتھ لین دین تنازعہ پرلاہوراور بہاولپور سے کم سن بچیوں،والدہ کے اغوا کے معاملہ میں وقاص احمد اورسہیل علیم کیخلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر کو ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بغیر وارنٹ لاہورچھاپہ مارنے والی ٹیم میں شامل تمام پولیس اہلکاروں کو بھی ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائدکیا اورآئی جی اسلام آباد کو ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ وقاص احمد اور سہیل علیم کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ نمبر658/25 درج کیاگیا تھا،وقاص احمد کی اہلیہ اورتین بچیوں کو اسلام آباد پولیس لاہور سے اٹھا کر لائی تھی،تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔