نوجوان نسل انتہا پسندی سے دور رہے : مولانا طارق جمیل

نوجوان نسل انتہا پسندی سے دور رہے : مولانا طارق جمیل

قوم میں اتحاد اور وحدت کی ضرورت ہے ، ریاست پاکستان کا احترام کیا جائے اللہ کو پہچان کر لاالہ الا اللہ کہنا جنت میں داخل ہونیکا پروانہ :تقریب سے خطاب

فیصل آباد (آن لائن)مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے قوم میں اتحاد اوروحدت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ریاست پاکستان کا احترام کیا جائے اورنوجوان نسل ملک میں انتہا پسندی سے دوررہے ۔مولانا طارق جمیل نے جامعہ قاسمیہ فیصل آبا د میں حفاظ کرام کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو پہچان کر لاالہ الا اللہ کہنا جنت میں داخل ہونے کا پروانہ ہے ، اس کلمے کی حقیقت کو سمجھنا بہت ضروری ہے ، اللہ تعالیٰ کی معرفت اس کی صفات میں تلاش پر ملتی ہے ۔لا الہ الا اللہ ایک عظیم حقیقت ہے ،جس دل میں اتری ہے وہ کامیاب ہے ۔ اللہ تعالیٰ ایک ہی ذات ہے ، جس کے سب محتاج ہیں اور وہ خود کسی کا محتاج نہیں ہے ۔تمام پیغمبرانہ دعوت کا اجتماعی نکتہ وہی اللہ تعالیٰ کی ایک ذات ہے ،جہاں تمام دینی محنتیں منتہاء اور سب مذہبی کاوشیں ختم ہو جاتی ہیں، وہی منزل حقیقی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں