بسم اﷲ کاکڑ مرحوم مخلص، اصول پسند اور عوام دوست سیاسی رہنما تھے : سرفراز بگٹی

بسم اﷲ کاکڑ مرحوم مخلص، اصول پسند اور عوام دوست سیاسی رہنما تھے : سرفراز بگٹی

کوئٹہ(اے پی پی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مرحوم بسم اﷲ خان کاکڑ کے رہائش گاہ حبیب زئی جاکران کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر نے مرحوم کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بسم اﷲ خان کاکڑ مرحوم ایک مخلص، اصول پسند اور عوام دوست سیاسی رہنما تھے جنہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی تھی میر سرفراز بگٹی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی مرحوم کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں