ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی سمگلر گرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی کارروائی، ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی سمگلر گرفتار کر لئے ۔ ملزم محمد آصف کو چھاپہ مار کارروائی میں لاہور جبکہ ملزم احمد علی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کیا گیا۔
ملزموں نے شہریوں کو برطانیہ اور ترکیہ کیلئے ملازمت کا جھانسہ دیکر مجموعی طور پر 31 لاکھ روپے ہتھیائے ،ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم آصف علی ایف آئی اے میں درج متعدد مقدمات میں نامزد ہے ۔دونوں ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے ۔تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔