موسم سرد اور خشک ،آ ئندہ چند روز میں بارش کا کو ئی امکان نہیں

موسم سرد اور خشک ،آ ئندہ چند  روز میں بارش کا کو ئی امکان نہیں

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ملک کے بیشتر علاقوں میں آج ہفتہ کوموسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہے گا۔

ملک میں خشک سردی کی لہر برقرار ہے جبکہ آئندہ چند روز میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ، شمالی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا، پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں