حکومت افغانستان میں پھنسے طلبہ کی واپسی یقینی بنائے ، اے این پی

حکومت افغانستان میں پھنسے طلبہ  کی واپسی یقینی بنائے ، اے این پی

پشاور( آن لائن )عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ افغانستان میں تقریباً 2500سے 3000پاکستانی طلبہ سرحد کی بندش کی وجہ سے پھنسے ہو ئے ہیں۔

انکا تعلیمی سیشن مکمل ہو چکا ہے اور چھٹیاں ہونے کے باوجود اپنے گھروں کو واپس نہیں پہنچ پا رہے ، حکومت ان طلبہ کی باحفاظت واپسی یقینی بنا ئے ، اگر زمینی راستے سے واپسی ممکن نہ ہو تو  حکومت کو خصوصی فلائٹس کا انتظام کرنا چاہیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں