پتوکی ،ننکانہ:مبینہ مقابلے ، 2منشیات ڈیلر ہلاک

پتوکی ،ننکانہ:مبینہ مقابلے ، 2منشیات ڈیلر ہلاک

سرکوٹ میں خوف و ہراس کی علامت ملزم ساجد عرف چٹامارا گیا مانگٹانوالہ روڈ پر باغبانپورہ لاہور کا رہائشی ملزم عزیز سبحانی ہلاک ہوا

 پتوکی، ننکانہ صاحب (تحصیل رپورٹر ،صباح نیوز)پتوکی اور ننکانہ صاحب میں سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلوں میں 2منشیات ڈیلر ہلاک ہوگئے ۔سی سی ڈی ترجمان کے مطابق پہلے مبینہ مقابلے میں پتوکی کے علاقہ سرکوٹ میں انتہائی خطرناک درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث ڈکیت ، اشتہاری اور منشیات کا بدنام زمانہ ڈیلر ساجد عرف چٹامارا گیا، جو علاقہ میں خوف و ہراس کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ہلاک ملزم ساجدعرصہ دراز سے چرس ، ہیروئن اور آئس جیسے منشیات کا بڑا نیٹ ورک چلارہا تھا۔اسکے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔ ادھر تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے علاقے مانگٹانوالہ روڈ پر موٹر وے کے قریب سی سی ڈی  کیساتھ مبینہ مقابلے کے دوران باغبانپورہ لاہور کا رہائشی منشیات فروشی میں ملوث ملزم عزیز سبحانی ہلاک جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے ۔ سی سی ڈی ترجمان کے مطابق ملزم عزیز سبحانی اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بنا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں