بینظیرکی سیاسی جدوجہد مشعل راہ:یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شہید بی بی نے ملک میں جمہوریت کے تسلسل، عدلیہ کی آزادی، انتخابی اصلاحات اور خواتین کے سیاسی، سماجی و معاشی استحکام کے لیے تاریخی اقدامات کیے ، جن کی بدولت انہیں جدید دنیا کی عظیم لیڈروں میں شمار کیا جاتا ہے ۔
محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں جمہوریت، مساوات اور انسانی حقوق کے لیے ایک روشن مثال قائم کی۔ ان کی اصولوں پر مبنی قیادت اور سیاسی جدوجہد پاکستان کے عوام کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔