2025آج رخصت ہوجائے گا،مہنگائی کاطوفان نہ تھم سکا

2025آج رخصت ہوجائے  گا،مہنگائی کاطوفان نہ تھم سکا

اسلام آباد (سیدقیصرشاہ)سال 2025آج رخصت ہوجائے گا ، عوام مہنگائی کی دہائی دیتے رہ گئے مگرانکی آواز حکمرانوں کی کانوں کوسنائی تک نہ دی۔

گزرے سال کی یادیں یاد رہ جائیں گی، ہم نے کیاکھویا کیا پایا،کیاکل صرف سال اورتاریخ بدلے گی یا ہم بھی بدلیں گے ؟سیاسی سطح پرعدم برداشت کے رویئے بڑھ گئے ، رخصت ہونے والے سال میں مہنگائی کا ہوشربا طوفان نہ تھم سکا،سرکاری ملازمین مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کے مطالبے سمیت احتجاج ہی کرتے رہے ، نجی دفاتر میں تو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ایک خواب بن کر رہ گیا ،مہنگائی کی شرح میں سو فیصد سے بھی زائدا ضافے کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا، جس کے باعث ملازمین شدید ذہنی اذیت سے دوچارہیں اور تنخواہ دار طبقہ مہنگائی کے ہاتھوں شدید دباؤ کا شکار ہے ، اب تو تنخواہ دار طبقے کے لئے دال سبزی کے ساتھ پورا ماہ گزارنا بھی خواب بن گیا ہے ،اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور یوٹیلیٹی بلز نے تنخواہ دارمتوسط طبقے سے لے کرسفید پوش طبقہ کو بھی دن میں تارے دکھا دیئے ، محدود ذرائع آمدن میں اب سفیدپوش طبقہ کے لئے جسم وجان کا رشتہ برقرار رکھنا بھی کسی آزمائش سے کم نہیں، مہنگائی کاشکار عوام سال بھر ریلیف کے منتظررہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں