کراچی میں رات گئے موسم سرما کی پہلی بارش، سردی میں اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں رات گئے موسم سرما کی پہلی بارش کا ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

کراچی کے علاقہ آئی آئی چندریگر روڈ، پی آئی ڈی سی، سلطان آباد، ضیاء الدین احمد روڈ، سول لائنز میں بادل خوب برسے، شاہراہ فیصل، طارق روڈ، صدر، سولجر بازار، جمشیدروڈ اور اطراف کے علاقوں میں بھی ابر کرم برس پڑا، سائٹ ایریا، میٹروول، اورنگی ٹاؤن میں بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں آج دن میں بھی ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔

لاڑکانہ، سکھر، شکار پور، جیکب آباد، نوڈیرہ، خانپورمیں بھی بارش ہوئی، لکھی غلام شاہ، گڑھی یاسین میں بھی بادل برسے جس کے باعث خنکی میں نمایاں اضافہ ہوگیا، حیدر اباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں