دہشتگردی پورے صوبے میں نہیں چند علاقوں تک محدود ہے: فیصل کریم کنڈی

پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ دہشتگردی پورے صوبے میں نہیں بلکہ چند علاقوں تک محدود ہے۔

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کو ترقی دی جائے تو آدھی دہشتگردی ختم ہوسکے گی، انہوں نے کہا امن ہوگا تو سرمایہ کاری بڑھے گی اور صوبہ ترقی کرے گا،سکیورٹی فورسز صوبے میں امن قائم رکھنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم نے بھارت کو شکست دیکر اپنا دفاع مضبوط کیا، بھارت نے دہشتگردی کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کرنا شروع کی، افغانستان کو کئی بار کہا اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں