رانا ثنا اللہ نے مذاکرات کیلئے تحریک انصاف کے سامنے 2 شرائط رکھ دیں

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر رانا ثنا اللہ نے مذاکرات کیلئے تحریک انصاف کے سامنے 2 شرائط رکھ دیں۔

سینیٹر رانا ثنا اللہ نے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ ‘‘ گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی 8 فروری کے احتجاج کی کال واپس لے اور مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں، بانی تحریک انصاف تحریری تو کیا زبانی ضمانت بھی نہیں دیں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یقین ہے بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے آمادہ نہیں ہوں گے، ،بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی کو مذاکرات کیلئے اختیارات بھی نہیں دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں