ممتا بینرجی کا بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ سے استعفے کا مطالبہ
کولکتہ: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
اپنے ایک بیان میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے دلی اور کشمیر میں دہشت گرد حملوں پر سوالات اٹھا دیے، انہوں نے مودی سرکار سے سوال کیا کہ پہلگام حملہ کس نے کیا؟ دلی میں دھماکا کیسے ہوا؟۔
ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ ملک کی داخلی سلامتی میں ناکامی پر وزیر داخلہ امیت شاہ کو استعفیٰ دینا چاہیے، یہ حملے ملک کی سکیورٹی صورت حال کی سنگین ناکامی کی وجہ سے ہوئے۔