اسلام آباد بلدیاتی الیکشن،4270امیدواروں کے کاغذات جمع
2022میں امیدواروں سے لیے گئے 30 لاکھ روپے کی واپسی کا فیصلہ نہ ہو سکا
اسلام آباد (ایس ایم زمان )اسلام آبا د میں مقامی حکومت کے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے 4 ہزار 270 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ۔ الیکشن کمیشن نے 125 یونین کونسلز کے امیدواروں سے 85 لاکھ روپے فیس کی مد میں وصول کیے ۔الیکشن کمیشن نے 2022 میں بھی ملتوی ہونے والے الیکشن میں امیدواروں سے فیس کی مد میں 30 لاکھ روپے لیے تھے تاہم اس رقم کی واپسی کا تاحال کو ئی فیصلہ نہ ہو سکا ۔ شیڈول کے مطابق اس سال بلدیاتی انتخابات 15 فروری2026 کو منعقد ہوں گے ۔ الیکشن کمیشن نے فی امیدوار دو ہزار روپے فیس وصول کی ہے ۔ 2022 میں یونین کونسلز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدواروں سے پانچ ہزار روپے اور کونسلرز کے امیدواروں سے دو ہزار روپے وصول کیے گئے تھے ۔