ترقی، روزگار کیلئے بلوچستان میں سرمایہ کاری ناگزیر :چیئرمین سینیٹ

 ترقی، روزگار کیلئے بلوچستان میں سرمایہ کاری ناگزیر :چیئرمین سینیٹ

حکومت امن تعمیر وترقی میں عوامی شمولیت ،آئینی حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم قومی ہم آہنگی تعمیری مکالمے کے فروغ کیلئے ورکشاپ خوش آئند، یوسف رضا

 اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے، سٹاف رپورٹر ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستا ن کو علاقائی روابط، قدرتی وسائل اور قومی سلامتی کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی، روزگار کیلئے بلوچستان میں سرمایہ کاری ناگزیر ،انفراسٹرکچر، تجارت، معدنیات اور رابطہ کاری میں سرمایہ کاری سے صوبے کے عوام کو براہِ راست فائدہ اور روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے ۔ایوانِ صدر میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان (NWB-18) کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان جنوبی ایشیا، وسط ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کو ملانے والا سٹر ٹیجک خطہ ہے ، جس کی ترقی پاکستان کے معاشی مستقبل سے جڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امن، ترقی، عوامی شمولیت اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ (SIFC)ریکوڈک اور سی پیک منصوبے صوبائی مفادات کے تحفظ کے ساتھ سرمایہ کاری، معاشی ترقی اور اعتماد کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ،انہوں نے 2009 کے آغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کو صوبے کے مسائل کے حل کی جانب تاریخی قدم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ صوبائی حقوق کے تحفظ، وفاق کے استحکام اور متوازن ترقی کے لئے آئینی کردار ادا کرتا رہے گا ۔آخر میں انہوں نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے انعقاد کو قومی ہم آہنگی اور تعمیری مکالمے کے فروغ کیلئے خوش آئند قرار دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں