نیشنل سکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے وفدکی گورنرپختونخوا کورکمانڈرپشاورسے ملاقات
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)نیشنل سکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے وفد نے پشاورکا دورہ کیا ، گورنر خیبر پختوخوا فیصل کریم کنڈی اورکور کمانڈر پشاور سے ملاقات کی، وفد نے یادگارِ شہدا پرحاضری دی اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ملاقات میں کور کمانڈر پشاور نے شرکا کے سوالات کے جامع اور مفصل جوابات دیئے ۔ شرکا کو صوبے کے امن و امان،انسدادِ دہشتگردی اور بارڈر مینجمنٹ کے متعلق موثر اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔شرکا نے گورنر ہاؤس پشاور کے دورے میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مختلف قومی و علاقائی امور پر گفتگو کی۔ شرکا نے قلعہ بالا حصار میوزیم کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں تاریخی وثقافتی ورثے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔