گالی کی سیاست نہیں ہونی چاہیے
لاہور(سیاسی نمائندہ) وفاقی وزیر مواصلات اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں بد تہذیبی اور گالی کی سیاست نہیں ہونی چاہیے ، ایک دوسرے کی عزت اور احترام ہم سب پر واجب ہے ،اب سیاست کا نہیں یہ عوام کی خدمت کرنے اور ان کے مسائل کے حل کاوقت ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 117شاہدرہ میں استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جہاں پاکستان تحریک انصاف کے دو مرتبہ ممبر پنجاب اسمبلی خالد محمود گجر کے صاحبزادے اور پی پی145کی اہم سیاسی شخصیت جواد خالد گجر نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت استحکا م پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔