اسلام آباد بلدیاتی انتخابات التوا کیخلاف جے آئی کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات التوا کیخلاف جے آئی کا احتجاجی مظاہرہ

حکومت شکست دیکھ کر راہ فرار اختیار کر رہی، الیکشن کمیشن ذمہ داری پوری کرے شہریوں کے آئینی و جمہوری حقوق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دینگے :نصر اللہ و دیگر کا خطاب

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا  حکومت بلدیاتی انتخابات میں اپنی شکست دیکھ کر راہ فرار اختیار کر رہی ہے ، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے الیکشن کرائے ، کسی کو اسلام آباد کے شہریوں کے آئینی و جمہوری حقوق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے ۔ مظاہرین سے سیکرٹری جنرل اسلام آباد زبیر صفدر، کاشف چودھری، چودھری ساجد اقبال گجر، ہما ایوب، راؤ جاوید اختر، میاں رمضان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ نصراللہ رندھاوا نے کہا حکومت اسلام آباد کے عوام کو جمہوری حق سے محروم رکھنے کیلئے سازش کر رہی ہے ، تعلیم، صحت، سیوریج، پینے کے پانی، ٹریفک اور بجلی جیسے مسائل میں گھرے ہیں، اسلام آباد کی 50فیصد آبادی کو بنیادی سہولیات سرے سے دستیاب ہی نہیں۔ اسلام آباد سے ایک سال میں 1200ارب روپے ٹیکس جمع ہوا کیا اس کا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہیں بنتا؟ انہوں نے کہا سی ڈی اے کرپشن ڈویلپمنٹ اتھارٹی بن چکی، اگر انتخابات ملتوی ہوئے توہم سمجھیں گے کہ الیکشن کمیشن بھی اس سازش کا حصہ ہے اور جماعت اسلامی ہر قدم اٹھائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں