بلوچستان :31جنوری تک جلسے ریلیوں اورڈبل سواری پر پابندی

بلوچستان :31جنوری تک جلسے ریلیوں اورڈبل سواری پر پابندی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت بلوچستان نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش و استعمال اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر31 جنوری تک پابندی عائد کر دی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش و استعمال موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کا استعمال، بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت، پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات، جلوس یا ریلیاں اور عوامی مقامات پر چہروں کو چھپانے کے لیے مفلر یا ماسک کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں