ملکوال میں دوہرے قتل کا ملزم ننکانہ میں مارا گیا ،ساتھی فرار

ملکوال میں دوہرے قتل کا ملزم ننکانہ میں مارا گیا ،ساتھی فرار

سی سی ڈی نے ناکہ لگا رکھا تھا ، روکنے پر موٹر سائیکل سوار وں نے فائرنگ کر دی سرچ آپریشن کے دوران مراتب علی مردہ حالت میں ملا ، آبائی علاقہ میں سپرد خاک

 منڈی بہاؤالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سی سی ڈی کیساتھ ننکانہ میں مبینہ مقابلہ کے دوران منڈی بہائوالدین کی تحصیل ملکوال میں شادی کی تقریب میں دولہے کے بھائی سمیت 2افراد کو قتل کرنے میں ملوث مرکزی ملزم ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔تھانہ ننکانہ صاحب میں سی سی ڈی انسپکٹروقاص حسن کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق نہر ابیانہ نوالہ ننکانہ میں نفری کے ہمراہ ناکہ لگا رکھا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار2 مسلح افراد ہمیں دیکھ کر پیچھے مڑتے ہی گر گئے اورپولیس پارٹی پر فائرنگ کھول دی ، ہم نے چھپ کر جان بچا ئی ، فائرنگ کاسلسلہ رکنے کے بعد جب سرچ لائٹ کی روشنی میں دیکھا تو ایک نوجوان مردہ حالت میں پڑا تھا جس کی شناخت مراتب علی ولد محمد نواز ساکن بہلڑ تحصیل ملکوال ضلع منڈی بہا ئوالدین ہوئی جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا،ہلاک ملزم مراتب علی کو آ بائی علاقہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں