عمامہ پہننے والوں کو ہیلمٹ سے استثنیٰ دیا جائے ،سنی تحریک کا مظاہرہ

عمامہ پہننے والوں کو ہیلمٹ سے  استثنیٰ دیا جائے ،سنی تحریک کا مظاہرہ

لاہور (سیاسی نمائندہ)سنی تحریک کے زیر اہتمام عمامہ پہننے والے احباب کو ہیلمٹ سے استثنیٰ نہ دئیے جانے کے خلاف لاہور پریس کلب لاہور شملہ پہاڑی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

 مظاہرے میں پاکستان سنی تحریک کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مطالبات کے حق میں نعرے بلند کیے ۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد طاہر  ڈوگرصدرسنی تحریک وسطی پنجاب نے کہا کہ موٹر سائیکل چلانے والے وہ مسلمان جوعمامہ شریف پہنتے ہیں، انہیں حکومتِ پنجاب کی جانب سے ہیلمٹ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ۔سردار محمد طاہر ڈوگر کا کہنا تھا کہ سنی تحریک تحفظِ ناموسِ رسالت ؐ اور شعائرِ اسلام کے دفاع کے لیے ہر سطح پر آئینی، قانونی، اخلاقی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں