وفاقی آئینی عدالت:سپر ٹیکس مقدمات کی سماعت آج
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی آئینی عدالت میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 4-B کے تحت عائد سپر ٹیکس کے خلاف دائر آئینی اپیلوں کی سماعت آج (5 جنوری) ہو گی۔
ان مقدمات میں سپر ٹیکس کے نفاذ اور اس کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا گیا ہے ۔عدالت کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق ان مقدمات کی سماعت چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ کرے گا۔