آفریدی کی آمد پر ہنگامہ ، تحقیقاتی رپورٹ آئی جی کو بھجوانے کا فیصلہ

 آفریدی کی آمد پر ہنگامہ ، تحقیقاتی رپورٹ آئی جی کو بھجوانے کا فیصلہ

رپورٹ کے ہمراہ دستاویزات اور ثبوت بھی آئی جی پنجاب کو بھجوائے جائینگے ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی جائیگی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر ہنگامہ آرائی کی تحقیقاتی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تحقیقاتی رپورٹ کے ہمراہ ضروری دستاویزات اور ثبوت بھی آئی جی پنجاب کو بھجوائے جائیں گے ، ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی جائے گی ۔ ہلڑ بازی کرنے والوں کی ویڈیوز کے ذریعہ شناخت بھی کرلی گئی، ہنگامہ آرائی کی رپورٹ تحقیقاتی کمیٹی نے مرتب کی ہے ، رپورٹ میں پنجاب اسمبلی کے ملازمین اور عینی شاہدین کے بیانات بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کی آمد کے موقع پر اسمبلی ساٹ کی طرف سے تحمل سے شناخت کروانے کا کہا گیا لیکن سکیورٹی ملازمین کو دھکے دئیے گئے ، غیر متعلقہ اور سزا یا فتہ افراد بھی وزیر اعلیٰ کے پی کے ہمراہ پنجاب اسمبلی میں داخل ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں