گرین پاکستان:سوا دو ارب بجٹ میں سے 20فیصد خرچ
رواں مالی سال صوبوں کو 14کروڑ 80لاکھ، دیگر 8کروڑ40لاکھ اخراجات ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں چھ ماہ کے دوران 6کروڑ68لاکھ روپے خرچ ہوئے
اسلام آباد(نیوز رپورٹر ) وزارت موسمیاتی تبدیلی کے گرین پاکستان منصوبہ پر رواں مالی سال 2025-2026میں دسمبر تک چھ ماہ کے دوران مختص کردہ سوا دو ارب روپے کل بجٹ کا 20فیصد 30کروڑ63لاکھ روپے خرچ ہوسکے ہیں۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے بجٹ میں مجموعی طور پر دو ارب 25کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ منصوبہ کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات روکنے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے شجر کاری سمیت پہلے لگائے گئے درختوں کی دیکھ بھال کرنی ہے ۔ صوبائی حکومتوں کیلئے رواں مالی سال میں مختص 87کروڑ 20لاکھ بجٹ میں سے چھ ماہ کے دوران 14کروڑ80لاکھ روپے دیئے گئے اور خریداری سمیت دیگر اخراجات کیلئے مختص 44کروڑ80لاکھ روپے میں سے چھ ماہ میں 8کروڑ40لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ منصوبے کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں چھ ماہ میں چھ کروڑ68لاکھ روپے خرچ ہوئے ۔