اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں
کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی ممتاز چانڈیو نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر نوشہرو فیروز کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر بریفنگ دی گئی۔
بلاول بھٹو سے رکن سندھ اسمبلی سجیلا لغاری نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر خواتین کے سیاست میں زیادہ سے زیادہ کردار پر بات چیت ہوئی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کابینہ کے اراکین سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور اپنے محکموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔