ویمنز کاکس کی قرارداد پر عملدرآمد کرائینگے
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے اطلاعات خیبر پختونخوا اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اختیار ولی خان نے کہا کہ وفاقی حکومت نام نہاد غیرت کے نام پر انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لئے پرعزم ہے۔
ویمنز پارلیمنٹری کاکس کی 6 اگست کی قرارداد اس ضمن میں ایک فیصلہ کن قدم ہے اس پر عملدرآمد کرائینگے ، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں خواتین کے خلاف تشدد کے بڑھتے واقعات پر وزیراعظم کو شدید تشویش ہے اور اس حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے ،اختیار ولی خان نے بتایا کہ قرارداد کے مطابق ایک قومی ڈیٹا بیس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس سے خیبر پختونخوا کے دور افتادہ علاقوں میں ہونے والے ایسے جرائم کی مانیٹرنگ آسان ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کو اب کسی صورت گھریلو معاملہ قرار دے کر دبایا نہیں جا سکے گا، بلکہ ریاست خود ایسے مقدمات میں فریق بنے گی ۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت ایسے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی اور کسی بھی دباؤ یا سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا ۔