سیکرٹری فوڈکوہٹا دیاگیا سیف انجم کو اضافی چارج تفویض

سیکرٹری فوڈکوہٹا دیاگیا  سیف انجم کو اضافی چارج تفویض

اسلام آباد(ایس ایم زمان) سیکرٹری فوڈ کو ہٹا دیاگیا، وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار کیپٹن (ر) سیف انجم کو تین ماہ کے لیے وفاقی سیکرٹری وزارت فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کا اضافی چارج دیا گیا ہے ۔

سیکرٹریٹ سروس گروپ گریڈ 21 کے افسر سیکرٹری فوڈ عامر محی الدین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں ،گریڈ 20 کے یاسین مرتضیٰ کو ڈائریکٹر جنرل و ایڈوائزر پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کراچی تعینات کیا گیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ 21 کے افسر ظاہر شاہ کی خدما ت خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کر دیں جبکہ پولیس سروس گروپ گریڈ 20 کے افسر سید وقار الدین کو 120 دن کیلئے ملازمت سے معطل کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں