سہیل آفریدی کومکمل سکیورٹی اور سہولتیں دینگے :سندھ حکومت

سہیل آفریدی کومکمل سکیورٹی اور  سہولتیں دینگے :سندھ حکومت

کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو سندھ میں خوش آمدید کہا جائے گا۔

سندھ مہمان نوازوں کی دھرتی ہے اور آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے انہیں مکمل سکیورٹی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔کراچی پریس کلب کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد دینے سینئر وزیر کراچی پریس کلب پہنچے ۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ جب بھی صحافیوں کو معاونت کی ضرورت پڑی، حکومت سندھ اور پیپلز پارٹی آزادی صحافت، صحافی تنظیموں اور صحافیوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے ، حکومت سندھ نے ہر شعبے میں تاریخی کام کیے ہیں، خاص طور پر صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے گئے ، سندھ کے ہسپتالوں میں کسی مریض کا شناختی کارڈ یا ڈومیسائل نہیں دیکھا جاتا اور لاکھوں روپے مالیت کا علاج مکمل طور پر مفت فراہم کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں