ڈیرہ مراد جمالی:نامعلوم افراد کی جعفرایکسپریس پر فائرنگ
ڈیرہ مراد جمالی (سٹاف رپورٹر) منگولی کے قریب نا معلوم مسلح افراد کی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ ، مسافر محفوظ رہے تاہم سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہوگئے ۔
ٹرین کو سخت سکیورٹی میں جیکب آباد ریلوے سٹیشن پہنچا دیا گیا ، پولیس کے مطابق منگولی پولیس تھانے کی حدود ملوک لاڑو اور کجلالاڑو کے درمیانی ایریا میں نا معلوم مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر اچانک فائرنگ شروع کردی جبکہ اس دوران سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد ٹرین کو سخت سکیورٹی میں جیکب آباد پہنچادیا گیا واقعہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔