پولیس سروس کے سید وقار الدین کو 120دن کیلئے معطل کر دیا گیا
سیکرٹری فوڈ عہدہ سے فارغ، سیف انجم کو اضافی چارج تفویض عامر محی الدین کواسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنیکاحکم،ظاہر شاہ کوپختونخوا بھیج دیاگیا یاسین مرتضیٰ کو ڈی جی ،ایڈوائزرپلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کراچی تعینات کردیاگیا
اسلام آباد(ایس ایم زمان) سیکرٹری فوڈکوہٹا دیاگیا، وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار کیپٹن (ر) سیف انجم کو تین ماہ کے لیے وفاقی سیکرٹری وزارت فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کا اضافی چارج دیا گیا ہے ۔سیکرٹریٹ سروس گروپ گریڈ 21کے افسر سیکرٹری فوڈ عامر محی الدین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں ،گریڈ 20 کے یاسین مرتضیٰ کو ڈائریکٹر جنرل و ایڈوائزر پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کراچی تعینات کیا گیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ 21 کے افسر ظاہر شاہ کی خدما ت خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کر دیں جبکہ پولیس سروس گروپ گریڈ 20 کے افسر سید وقار الدین کو 120 دن کیلئے ملازمت سے معطل کر دیا۔