ستھرا پنجاب دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ کا نظام ، جاپانی جریدہ

ستھرا پنجاب دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ کا نظام ، جاپانی جریدہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) جاپان میں شائع ہونے والا ایشیا کا سب سے بڑا انگلش نیوز نیٹ ورک نکی ایشیا وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کا معترف نکلا۔

نکی ایشیا جریدے کے مطابق 50 ہزار ٹن روزانہ ویسٹ کولیکشن کے ساتھ ستھرا پنجاب دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ کا نظام ہے ، عالمی جریدے کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو باعزت روزگار ملا ہے، 50 میگاواٹ ویسٹ ٹو پاور پراجیکٹ میں چائنہ اور یو کے انویسٹرز کی دلچسپی کا بھی ذکر کر ڈالا۔50 میگاواٹ پاور پراجیکٹ سے 2 لاکھ 40 ہزار گھروں کو بجلی فراہم کی جا سکے گی،بائیو گیس، بائیو فرٹیلائزر، سولر پارک اور لینڈفل سے نکلنے والی میتھین کو قابل استعمال بنانے جیسے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں