بنگلہ دیش: 29جنوری سے کراچی کیلئے سروس شروع پہلی پرواز کی تمام ٹکٹیں فروخت

 بنگلہ دیش: 29جنوری سے  کراچی کیلئے سروس شروع پہلی پرواز کی تمام ٹکٹیں فروخت

لاہور(نیوز رپورٹر)بنگلہ دیش کی بیمان ایئرلائن نے کراچی کیلئے براہ راست پروازوں کا شیڈول جاری کردیا، پہلی براہ راست پرواز 29 جنوری کو ڈھاکا سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔

ڈھاکا اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی۔ ایئرلائن نے براہ راست پروازوں کیلئے بکنگ بھی شروع کر دی ، بکنگ کھلتے ہی پہلی پرواز کی تمام نشستوں کی ٹکٹیں چند گھنٹوں میں مکمل طور پر فروخت ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی سے تجارتی، کاروباری اور عوامی روابط کو فروغ ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں