سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی خوش آئند،مشیر خزانہ
اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی خوش آئند ہے۔
سرمایہ کار استحکام، اصلاحات، سرمایہ کاری کے تسلسل اور درمیانی مدت کے معاشی امکانات پر زیادہ اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ایکس پراپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی ادوار میں پاکستان سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی سے واضح پیغام ملتا ہے کہ مارکیٹس شور شرابے یا سیاسی نعروں کو نہیں بلکہ استحکام، اصلاحات کی رفتار اور قابلِ اعتبار پالیسی کی سمت کو انعام دیتی ہیں۔