ظلم کا نظام برقرار رہا تو عوام کے غضب کا لاوا پھٹ جائیگا : حافظ نعیم

 ظلم کا نظام برقرار رہا تو عوام کے غضب کا لاوا پھٹ جائیگا : حافظ نعیم

نوجوانوں پر تعلیم، روزگار کے دروازے بند، تیل ، بجلی، گیس مہنگی ہو رہی ہے

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ظلم کا نظام جاری رکھا اور قوم کا حق رائے دہی تسلیم کرنے سے انکاری رہے تو  عوام کے غضب کا لاوا پھٹ جائے گا، مسلط اشرافیہ کو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا، بااختیار بلدیاتی نظام قائم کیا جائے ، جمہوری قدغنیں ختم کی جائیں، علمائے کرام اور طلباء اقامت دین کی جدوجہد تیز کریں ۔وہ جامعہ مرکز علوم اسلامیہ منصورہ لاہور میں تقریب تکمیل بخاری سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر عطا الرحمن ، ضیا الدین انصاری ، مولانا عبدالمالک ، شکیل ترابی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کو تعلیم، روزگار دستیاب نہیں، بجلی، تیل ، گیس کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہورہا ،پنجاب میں بلدیات کا کالا قانون متعارف کرا دیا گیا ، جماعت اسلامی اس باطلانہ نظام کے خلاف جدوجہد کو فرض سمجھتی ہے ،عوام کو ان کے حقوق دیجئے اور ان کی رائے کو تسلیم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ٹرمپ کی چاپلوسی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ، حالانکہ امریکی صدر نے عالمی عدالت انصاف کے مجرم نیتن یاہو کو مکمل تحفظ فراہم کررکھا ہے ، وینزویلا کے صدر کو اغوا کیا، پاکستان کے حکمران ٹرمپ کی آشیر باد کیلئے بے تاب رہنے کی بجائے قوم کی ترجمانی کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں