کراچی :گیس لیکیج سے دھماکا ، خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی

 کراچی :گیس لیکیج سے دھماکا ، خاتون  اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشنِ اقبال بلاک 02 ایاز ٹاؤن رہائشی عمارت کے فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ ہوا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں خاتون اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گلشنِ اقبال بلاک 02 ایاز ٹاؤن میں رہائشی عمارت میں صبح کے وقت اچانک زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے بعد فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی اور ہر طرف تباہی پھیل گئی ۔ جس فلیٹ میں دھماکہ ہوا وہ ایک کمرے پر مشتمل تھا، جہاں موجود سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں