پی پی: 167ضمنی انتخاب ،لیگی امیدوارمحمد شفیع بلامقابلہ کامیاب
ریٹرننگ آفیسر نے فارم 34 جاری کر دیا ،مریم نواز کی حلقہ کے عوام کو مبارکباد
لاہور(آئی این پی )رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھرکے انتقال پر خالی ہونیوالی نشست پی پی 167 لاہور سے ن لیگ کے امیدوار ملک محمد شفیع ضمنی الیکشن میں بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔ریٹرننگ آفیسر محمد عمر مقبول نے فارم 34 جاری کر دیا ۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت انتخاب بلا مقابلہ مکمل کیا گیا۔وزیراعلٰی ٰپنجاب مریم نواز نے صوبائی حلقہ پی پی 167 کے ضمنی الیکشن میں حکومتی امیدوار ملک محمد شفیع کی بلا مقابلہ کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے حلقہ کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔مریم نواز نے محمد شفیع کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کی کامیابی نواز شریف کی قیادت اور رہنمائی میں عوامی خدمت کا ثمر ہے ، عوامی فلاح و بہبود اور خدمت کا سفر اب تیز تر ہوگا۔