پنجاب پولیس کے 7 افسروں کو ایس ایم سی کورس کی اجازت

پنجاب پولیس کے 7 افسروں کو ایس ایم سی کورس کی اجازت

19 جنوری سے شروع کورس میں فیصل کامران، محمد نوید،فیصل شہزاد بھی شامل 7افسر فہرست سے خارج ،کورس لاہور، اسلام آباد، کراچی اور پشاور میں ہوگا

لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس کے 7 افسروں کو ایس ایم سی کورس کی اجازت، 7 فہرست سے خارج کر دئیے گئے ،ایس ایس پی سے ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی کیلئے لازم سینئر مینجمنٹ کورس (SMC)لاہور، اسلام آباد، کراچی اور پشاور میں منعقد ہوگا اور اس کا 19 جنوری سے آغاز ہورہا ہے جو 8 مئی تک جاری رہے گا ۔ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ابتدائی فہرست میں 13 افسروں کے نام شامل کئے گئے تھے تاہم بعد ازاں جاری دوسری فہرست میں پنجاب کے ایس ایس پی رانا طاہر رحمن کا نام بھی شامل کر لیا گیا۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید اور ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد ،ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار، ایس ایس پی تنویر حسین،رانا طاہر رحمن اور ایس ایس پی کاشف اسلم کو کورس میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے ۔تاہم ایس ایس پی اسد اعجاز ملہی، صہیب اشرف، اسماعیل الرحمن ، خالد ہمدانی، واحد محمود، صادق بلوچ اور کامران ممتاز کورس میں شرکت نہیں کریں گے ۔ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے متعلقہ فہرستیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں