نعیم گوجر اسلام آباد بار، طارق محمود روالپنڈی، قاسم کہوٹ چکوال کے صدر
راجہ خاور،قمر الحق ،فیصل عجائب بالترتیب جنرل سیکرٹری منتخب ،حامی وکلا کے نعرے ، جشن ،مٹھائی تقسیم تلہ گنگ میں پروفیشنل گروپ،لاہورمیں حامدخان گروپ نے میدان مارلیا،شیخوپورہ بار کے الیکشن موخر
اسلام آباد،راولپنڈی،چکوال،تلہ گنگ،لاہور (رضوان قاضی،خبرنگار،دنیا نیوز،نمائندگان دنیا، کورٹ رپورٹر)بارایسوسی ایشنزکے انتخابات میں نعیم گوجر اسلام آبادبار،طارق محمود راولپنڈی،قاسم کہوٹ چکوال کے صدر منتخب، راجہ خاوردھنیال،قمر الحق نیازی،فیصل عجائب ملک بالترتیب جنرل سیکرٹری بن گئے ،حامی وکلا کے نعرے ، جشن ،مٹھائی تقسیم کی گئی،تلہ گنگ میں پروفیشنل گروپ،لاہورمیں حامدخان گروپ نے میدان مارلیا،شیخوپورہ بار کے الیکشن موخر کردیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادبار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال2026ء میں احسن بھون گروپ کے صدارتی امیدوار چودھری نعیم علی گوجر1214ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے ،جبکہ مدمقابل امیدواران راجہ یاسرشکیل870، شبانہ رفیق90 اور ایم ارشد جاوید79 ووٹ حاصل کرسکے ، نائب صدارت کیلئے ارم رشید1405 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائیں ، سیکرٹری کیلئے راجہ خاور دھنیال1595ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئے جبکہ مدمقابل محمد سہیل خورشید گجر654 ووٹ حاصل کرپائے ، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے عمران خان کاکڑ نے 1245 ووٹ ، ایڈیشنل سیکرٹری کیلئے فریحہ جعفر باجوہ نے 1228 ووٹ ، لائبریری سیکرٹری کیلئے درنجف نے 1188 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، کامیاب عہدیداران کے حامی وکلاء نے نعرے بازی کی ، کامیابی کا جشن منایا اورمٹھائی تقسیم کی۔
دریں اثنا ر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات میں طارق محمود ساجد اعوان 1248 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے ،سردار بلال قیوم خان983 ووٹ لیکر دوسرے اور اسد محمود راجہ 161 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ، شازیہ یاسین ہاشمی (شانزے )1202 ووٹ لیکر نائب صدربن گئیں، محمد عمران1061ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ، قمر الحق نیازی 1432ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ،مدمقابل مہران اعجاز انور چودھری 798ووٹ حاصل کرسکے ، احسن سلیم منج 1756 ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری، عبدالقدوس 1662 ووٹوں کے ساتھ فنانس سیکرٹری بن گئے ۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ بارچکو ال کے انتخابات میں زیدی گروپ نے کلین سویپ کیا، چودھری قاسم شہزاد کہوٹ 243 ووٹ لے کرصدر ،فیصل عجائب ملک 247ووٹ حاصل کرکے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ ادھرڈسٹرکٹ بار تلہ گنگ میں پروفیشنل گروپ نے میدان مار لیا ، ملک غلام اکبر ایڈووکیٹ 17 ووٹوں کی برتری سے صدر منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل یونائیٹڈ گروپ کے ملک زاہد موگلہ ایڈووکیٹ ہارگئے ، ملک خادم حسین ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ، الف دین نیازی جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔
کھیوڑہ سے نمائندہ دنیاکے مطابق پنڈدادنخان بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اصغر خان بلوچ صدر جبکہ رضوان اقبال گجر جنرل سیکرٹری کی سیٹ پرکامیاب ہوگئے ،نائب صدارت کے امیدوار شکیل شیراز اور راجہ اختر ایڈووکیٹ 47،47ووٹ حاصل کرکے برابر رہے ۔علاوہ ازیں لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر کی نشست پر حامد خان (پروفیشنل )گروپ کے امیدوار عرفان حیات باجوہ نے احسن بھون (انڈیپنڈنٹ )گروپ کے امیدوار ادیب اسلم کو 405 ووٹوں کی برتری سے شکست دیدی، جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پرملک فہد ،شعیب اشرف بھٹی سیکرٹری ،میاں طاہر منیر سینئر نائب صدر،ہمایوں ظہیر نائب صدر اور ثمینہ بسرا جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پرکامیاب قرارپائیں،ادھر شیخوپورہ بار کے الیکشن بورڈ کی ازسرِنو تشکیل کے باعث ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات مؤخر کر دیئے گئے جبکہ قصور بار کے محمد احمد لطیف صدر،شہباز علی جنرل سیکرٹری ،پاکپتن بار کے رانا امجد صدر ، یاسر عرفات جنرل سیکرٹری ،شکرگڑھ بارکے ناصرگورسی صدر،ضیاء ارشد سیکرٹری،چونیاں بار کے مشتاق دہنگل صدر ، ملک عبدالغفار جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ ملتان بار کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیدہ بشری نقوی خاتون صدر منتخب ہو گئیں۔