ہائیکورٹ :جائیداد مقدمہ کی بحالی درخواست پر فیصلہ محفوظ

 ہائیکورٹ :جائیداد مقدمہ کی  بحالی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے جائیداد کے پرانے مقدمہ کی بحالی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جسٹس شاہد کریم نے پندرہ سال پرانے مقدمہ میں درخواست گزار شیخ وسیم کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر سخت اظہار برہمی کرتے ریمارکس دیئے کہ پرانے مقدمات میں عدالت کی پالیسی واضح ہے ،کسی پرانے مقدمے میں وکیل کو پیشی سے استثنیٰ حاصل نہیں ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا سپریم کورٹ مصروفیت پر پیش نہیں ہوسکا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ پیش ہوں یانہ ہوں عدالت کو سروکار نہیں ،یہ عدالت کسی سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں