آزادکشمیر:گاڑی کھائی میں جاگری،4افرادجاں بحق،6زخمی
کلرسیداں(اے پی پی)نواحی علاقے دانگلی آ زاد کشمیر روڈپر گاڑی بریک فیل ہونے پرگہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔۔۔
گاڑی میں ڈرائیور سمیت دس افراد سوار تھے جو آزاد کشمیر میں بیل دوڑ کے مقابلے میں شرکت کے لیے بیل لے کرجا رہے تھے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈڈیال پولیس، ریسکیو اور ایمبولینس گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں ،جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈڈیال آزاد کشمیر ہسپتال منتقل کیا۔جاں بحق ہونے والوں میں بیل کا مالک راشد سکنہ ساگری، عاصم سکنہ کلر سیداں ، جنید سکنہ ڈڈیال اور ڈرائیور طاہر ندیم سکنہ پلندری شامل ہیں۔زخمی ہونے والوں میں عبداﷲ، سیف دانش ، عدیل سکنہ ساگری، توقیر سکنہ کلر سیداں، ارسلان جبکہ امان اﷲ شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے بعد راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ بیل کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے موقع پر ہی ذبح کر دیا گیا۔