دنیا کا عجیب سمارٹ فون جو آگ جلانے کا کام کرسکتا ہے
بیجنگ(نیٹ نیوز)آپ نے ایسا فون کبھی نہیں دیکھا ہوگا جو درحقیقت کسی لائٹر کی طرح آگ جلانے کا کام کرسکتا ہو۔
مگر چین کی ایک کمپنی Oukitel نے ایسا انوکھا سمارٹ فون تیار کیا ہے جو حقیقی معنوں میں جلانے کا کام کرتا ہے ۔ڈبلیو پی 63 نامی یہ سمارٹ فون کسی الیکٹرک لائٹر کی طرح کام کرتا ہے جس کا مقصد کسی ایمرجنسی یا کیمپنگ کے دوران ماچس بھول جانے کی صورت میں آگ جلانے میں مدد فراہم کرنا ہے ۔آگ جلانے سے ہٹ کر یہ فون دیگر متعدد منفرد فیچرز سے لیس ہے ۔مثال کے طور پر 20 ہزار ایم اے ایچ بیٹری کئی دنوں تک اسے چارج کیے بغیر استعمال کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔ایک لاؤڈ سپیکر بھی موجود ہے جبکہ اس کے اندر ایک بلٹ ان یو ایس بی سی کیبل بھی ہے جو دیگر ڈیوائسز کو چارجنگ میں مدد فراہم کرتی ہے ۔مگر الیکٹرک لائٹر ایسا فیچر ہے جو کسی اور سمارٹ فون میں دیکھنے میں نہیں آیا۔