پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں بہتری
قاہرہ (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں دو درجے بہتری ہوگئی ہے ۔ پاکستان ایف آئی ایچ کی عالمی درجہ بندی میں اب بارہویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے ۔۔
۔مصر میں جاری ورلڈکپ کوالیفائر سے پہلے پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد دوہزار تینتیس تھی، چین اور ملائشیا کے خلاف کامیابی نے پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد کو دوہزار دو سو سینتیس کردیا ہے ، جس کی بناء پر پاکستان کی اب درجہ بندی چودہ سے بارہ ہوگئی ہے ۔