مشرق وسطیٰ کشیدگی میں کمی کی امید عالمی منڈی میں تیل 5فیصد سستا
لندن(اے ایف پی)مشرق وسطیٰ کی جنگ اور کشیدگی میں کمی کی توقعات پیدا ہونے کے بعد عالمی منڈی میں تیل 5فیصد سستا ہو گیا ۔
ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 6.2 فیصد گر کر 92.94 ڈالر پر آگیا، جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت 3.77 فیصد گر کر 95.61 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔تجارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ امن کی امید سے مارکیٹ میں وقتی ریلیف آیا، تاہم صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے ۔
تیل 5فیصد سستا