ایران کے بوشہر جوہری پلانٹ میں ہمارے 20کارکن موجود:روس

ایران کے بوشہر جوہری پلانٹ میں  ہمارے 20کارکن موجود:روس

ماسکو(دنیا مانیٹرنگ)روس کے جوہری توانائی کے ریاستی ادارے روساٹوم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے شہر بوشہر میں واقع جوہری بجلی گھر میں اب اس کے صرف 20 کارکن موجود ہیں۔

روساٹوم کی طرف سے بوشہر کی جوہری تنصیبات والے علاقے میں دو نئے یونٹ تعمیر کیے جا رہے تھے ، 28 فروری کو ایران پر امریکا اور اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد اپنے عملے کے سینکڑوں ارکان کو نکال لیا تھا۔الیکسی لیخاچوف نے کہا بوشہر کے جوہری بجلی گھر کے دوسرے اور تیسرے یونٹ کی تعمیر کا کام کسی بھی وقت دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں