مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری حجم 58,883 لاٹس رہا
سب سے زیادہ کاروبار سی او ٹی ایس میں ہوا،مالیت9.681 ارب رہی
کراچی(بزنس ڈیسک) مرکنٹائل ایکسچینج میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 58,883 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 28.054 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ کاروبار سی او ٹی ایس (9.681 ارب )میں ہوا، اس کے بعد گولڈ (8.339 ارب روپے )، کروڈ آئل (2.961 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (2.688 ارب روپے )، پلاٹینم (958.030 ملین روپے )، ایس اینڈ پی 500 (872.333 ملین روپے )، برینٹ (655.029 ملین روپے )، کاپر (430.955ملین روپے)، ڈی جے (413.923 ملین )، جاپان ایکوٹی 225 (285.207 ملین روپے )، گندم (202.997 ملین روپے ) اور سویابین (196.329 ملین ) شامل رہے۔