ڈالر 3 پیسے سستا، تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا
تولہ سونا 4 لاکھ 99 ہزار 962 ،دس گرام 4 لاکھ 28 ہزار636 کاہوگیا چاندی کی فی تولہ قیمت 326 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 260 ہوگئی
کراچی(بزنس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 278.97 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 279.00 پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 776 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 943 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 28 ہزار636 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو کو سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 326 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 260 روپے ہوگئی۔