کوکو ٹیک پاکستان کو نان بینکنگ فنانس کمپنی کا لائسنس جاری
کراچی(بزنس رپورٹر)دنیا کی صفِ اول کی ای کامرس اور ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا گروپ نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنے کاروبار کا آغاز کر دیا۔
جس کے تحت سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اس کی ذیلی کمپنی کوکو ٹیک پاکستان کو نان بینکنگ فنانس کمپنی کا لائسنس جاری کر دیا ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق کوکو ٹیک پاکستان دراصل علی بابا گروپ کا حصہ ہے جو پاکستان میں ڈیجیٹل فنانسنگ اور ای کامرس کے شعبے میں جدید سہولیات متعارف کرائے گی۔