خواتین میں طویل العمری کیلئے پٹھوں کی مضبوطی کتنی ضروری
نیو یارک(نیٹ نیوز)کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ پٹھوں کی مضبوطی بزرگوں کی طویل العمری پر کس قدر اثر انداز ہو سکتی ہے ؟
حالیہ تحقیق میں اس سوال کا جواب دریافت کر لیا گیا۔حالیہ تحقیق جو جریدے جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہوئی ہے ، جس سے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ مضبوط مسلز رکھنے والی بڑی عمر کی خواتین میں 8 سالہ فالو اَپ کے دوران موت کا خطرہ کم پایا گیا۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ جن خواتین کے مسلز زیادہ مضبوط تھے ، ان میں موت کا خطرہ کم رہا، خواہ وہ ہفتہ وار تجویز کردہ ورزش مکمل طور پر کر رہی ہوں یا نہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ چونکہ امریکا میں 80 سال اور اس سے زائد عمر کی خواتین کا گروہ تیزی سے بڑھنے والا گروہ ہے ، اس لیے طاقتور مسلز کی نگرانی اور اسے برقرار رکھنے کی اہمیت آنے والی دہائیوں میں صحتِ عامہ پر گہرے اثرات مرتب کرے گی۔