سری دیوی کے عشق میں مبتلا ہوگیا تھا، کرن جوہر کا انکشاف

سری دیوی کے عشق میں مبتلا ہوگیا تھا، کرن جوہر کا انکشاف

ممبئی(آئی این پی)بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت تھا جب وہ بھارتی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے عشق میں مبتلا ہوگئے تھے۔

ایک چیٹ شو کے دوران پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کرن جوہر نے بتایا کہ وہ سری دیوی کے عشق میں مبتلا ہو گئے تھے ،وہ سری دیوی کے سب سے بڑے پرستار تھے ۔کرن جوہر کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے کہ 1993 میں میری پہلی بار سری دیوی سے ملاقات ہوئی تھی، وہ سری دیوی کے ساتھ فوٹو شوٹ کے لیے گئے تھے اور اس دوران ان کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں اور وہ بہت گھبرائے ہوئے تھے ۔کرن جوہر نے مزید کہا کہ میں زندگی بھر مشہور شخصیات سے ملا ہوں مگر مجھے اس طرح کبھی محسوس نہیں ہوا جیسا سری دیوی کے ساتھ ملنے پر محسوس ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں