ناکامی انسان کو کامیابی کیجانب لیکر جاتی ہے : ماورا حسین
لاہور(آئی این پی)اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ کسی بھی انسان کو ناکامی کی کامیابی کی منزل کی طرف لے کر جاتی ہے۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے مداحوں کو نصیحت کی کہ کبھی اپنی ناکامی سے مایوس نہ ہوں کیونکہ کئی دوسرے در آپ کے لئے کھل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا ناکامی ہی انسان کو کامیابی کی طرف لے کر جاتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی زندگی میں مایوسی کا اظہار نہیں کیا ہے بلکہ میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ میں غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے آگے بڑھوں۔